پاکستان

پاپوانیو گنی میں شدید زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاپوا نیوگنی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 تھی۔ اور گہرائی 108 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

حکام کے مطابق فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ شدید زلزلے کے باعث انتظامیہ کی جانب سے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھی پاپوانیو گنی میں 6.6 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ تاہم اس میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker