Punjab

رحیم یار خان: بس حادثے میں جاں بحق افرادکی تعداد 4 ہوگئی

رحیم یار خان کے علاقے جمال دین والی بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔

گزشتہ روز جمال دین والی میں ائیر پورٹ کے قریب بس الٹنے سے تین 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے تھے۔

تاہم اسپتال میں زیر علاج ایک مریض دم توڑ گیا جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔

اس حوالے سے ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھند کی وجہ سے بس سڑک سے اتر کر گڑھے میں جا گری تھی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق بس حادثے کے 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker