پاکستانتازہ ترین

بہاولپور میں قتل کی لرزہ خیز واردات

بہاولپور میں قتل کی لرزہ خیز واردات، باپ نے عدالتی حکم پر بچیوں کو والدہ کے حوالے کرنے کے بجائے انتہائی سفاکی سے قتل کر ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع بہاولپور میں والد کی جانب سے اپنی ہی 2 کم سن بچیوں کو خوفناک انداز میں قتل کرنے کی لرزہ خیز واردات ہونے کا انکاشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میاں بیوی کے درمیان چل رہے تنازعے پر ظالم باپ نے اپنی ہی بچیوں کی زندگی چھین لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بہاولپور کے علاقے مسافر خانہ میں سرفراز نامی شخس کا اپنی اہلیہ آسیہ سے جھگڑا چل رہا تھا جو اپنے والدین کے گھر رہ رہی تھی۔ ملزم سرفراز اپنے سسرال گیا اور بیوی سے جھگڑا کیا اس موقع پر اس نے اپنی کمسن بیٹیوں 5سالہ طیبہ اور 4سالہ لائبہ کے سر پر لوہے کے آلے سے وار کیا جس کے نتیجے میں دونوں کمسن بچیاں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ عدالت نے ملزم کو حکم دیا تھا کہ بچیاں والدہ کے حوالے کی جائیں، تاہم ملزم نے بیوی کو منانے میں ناکامی پر اپنی ہی بچیوں کو قتل کر ڈالا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker