کھیلکرکٹ

ایشیا کپ کا معاملہ: چیئرمین پی سی بی نے رمیز راجہ اور نجم سیٹھی کو مشاورت کیلئے طلب کرلیا

لاہور: ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرنے کیلئے چیئرمین پی سی بی نے سابق چیئرمین رمیز راجہ اور نجم سیٹھی کو مشاورت کیلئے طلب کرلیا۔

ایشیا کپ میں میچ ریفری کے تبدیلی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کو آج یو اے ای کے خلاف میچ کھیلنے سے روک دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی روک دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہوٹل میں رکنے کا کہہ دیا گیا ہے ، کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنے کمروں میں جانے کی ہدایت کردی گئی۔

ایشیا کپ کے معاملے پر مشاورت کیلئے چیئرمین پی سی بی نے سابق چیئرمین رمیز راجہ اور نجم سیٹھی کو مشاورت کیلئے طلب کرلیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کچھ دیر میں لاہور میں میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker