پاکستانتازہ ترین

وفاقی حکومت لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرے ، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو خیبر پختونخوا کے لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم دے دیا۔

خیبر پختونخواکے لاپتہ شہری ہارون محمد کی بازیابی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی اور وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے وفاقی حکومت کو لاپتہ شہری کے والد کو آئندہ سماعت سے قبل 30 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا کو درخواست گزار کو سکیورٹی فراہم کرنے اور سکیورٹی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت بھی کی۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker