انٹرنیشنلتازہ ترین

غزہ میں نئی عارضی جنگ بندی پر بات چیت جاری ہے: قطر

قطر نے تصدیق کی ہےکہ غزہ میں نئی عارضی جنگ بندی پر بات چیت جاری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر عارضی جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ عارضی جنگ بندی سے متعلق مثبت پیش رفت کی امید ہے جو جنگ کے خاتمے، فلسطینی بھائیوں کی خونریزی روکنے اور سنجیدہ مذاکرات کی راہ ہموار کرے گی۔

دوسری جانب ایک امریکی اخبار نے بھی دعویٰ کیا ہےکہ غزہ میں نئی عارضی جنگ بندی پر بات چیت ایک بار پھر شروع ہوگئی ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق اسرائیل اور قطر کے حکام آج ناروے میں ملاقات کریں گے جس میں اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے تبادلے پر بات چیت ہوگی۔

خیال رہےکہ اس سے قبل غزہ میں قطر کی ثالثی میں7 روزہ عارضی جنگ بندی یکم دسمبر کو ختم ہوگئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker