پاکستانتازہ ترین

پاکستانی ڈاکٹرز کے لیے قطر میں میڈیکل لائسنس حاصل کرنا آسان ہوگیا

اسلام آباد : پاکستانی ڈاکٹروں کے لیے قطر میں میڈیکل لائسنس حاصل کرنا آسان ہو گیا، سی پی ایس پی کی فرسٹ فیلوشپ کو قطر میں میڈیکل لائسنس کیلئے قبول کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قطر نے کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کی فیلوشپ کو باضابطہ تسلیم کر لیا ہے، جس کے بعد پاکستانی ڈاکٹروں کے لیے قطر میں میڈیکل لائسنس حاصل کرنا آسان ہوگیا ہے۔

پاکستانی سفارتخانہ نے پاکستانی ڈاکٹرز اور سرجنز کیلئے قطری حکومت کے فیصلے پر اعلامیہ جاری کردیا۔

جس میں کہا گیا ہے کہ قطر نے سی پی ایس پی کی فرسٹ فیلو شپ کو منظور شدہ قابلیت کے طور پر تسلیم کرلیا ہے ، سی پی ایس پی کی فرسٹ فیلوشپ کو قطر میں میڈیکل لائسنس کیلئے قبول کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سی پی ایس پی کی سیکنڈ فیلوشپ کو بھی منظورشدہ زمرے میں شامل کیا گیا ہے، سیکنڈ فیلو زشپ کیلئے ڈاکٹر کے پاس متعلقہ بنیادی اسپیشلٹی کی فرسٹ فیلوشپ لازمی ہو۔

قطر کی جانب سے فیصلہ سی پی ایس پی کےتعلیمی معیار اور قابلیت کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ، قطر کے فیصلے سے پاکستان کے تجربہ کار فیلوز کو میڈیکل لائسنسنگ اور روزگار کے مواقع ملیں گے۔

قطر نے سی پی ایس پی حامل ڈاکٹرز کو پرومیٹرک امتحان سےبھی استثنیٰ دینےکا فیصلہ کیا ہے اور سی پی ایس پی حامل ڈاکٹرز کیلئے پرومیٹرک امتحان کے استثنیٰ سے لائسنسنگ مزید تیز ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker