پاکستانتازہ ترین

1971 کی پاک بھارت جنگ کے ہیرو میجر شبیر شریف کا آج 52 واں یومِ شہادت

1971 کی پاک بھارت جنگ کے ہیرو میجر شبیر شریف کا 52 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 71کی جنگ کے ہیرو میجر شبیر شریف کو افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجرشبیر شریف نے سلیمانکی ہیڈورکس کےقریب 43 بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور 4ٹینکوں کوتباہ کیا۔

اس کے علاوہ شہید میجر شبیر شریف نے اپنے ساتھیوں کےساتھ مل کر دشمن کی 2 بٹالین کےجوابی حملے پسپا کیے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخرہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker