Sind
سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا گیا

کراچی: سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ میں چند نئےارکان کو شامل کیا جائےگا، 4سے 5 ارکان سندھ کابینہ کے قلمدان بھی تبدیل کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ ہاؤس سےکئی وزرا اور ارکان اسمبلی کوٹیلی فون کالز موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکئی وزرا اور اراکین اسمبلی کو صبح ملاقات کے لیے بلایا ہے۔



