بلوچستان

چمن، توبہ اچکزئی میں دو گروہوں میں تصادم، فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

چمن (یو این اے) توبہ اچکزئی کے علاقے میں دو مخالف گروہوں کے درمیان خونی تصادم اور اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی پولیس حکام کے مطابق، توبہ اچکزئی میں دو گروہوں کے مابین دیرینہ تنازع پر تلخ کلامی ہوئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہولناک مسلح تصادم کی شکل اختیار کرلی اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر جدید ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جنہوں نے حالات کو کنٹرول میں لیا۔ امدادی ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کی لاشوں اور دونوں شدید زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر میزئی اڈہ منتقل کیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی گرفتاری اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker