بزنس

پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کا معاملہ، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب

پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 مئی کو طلب کر لیا گیا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 8 مئی کو ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کیلئے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت تیسرے اقتصادی جائزے کی منظوری متوقع ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے آر ایس ایف پروگرام کے دوسرے جائزے کی بھی منظوری دی جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 27 مارچ کو طے پایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker