جرم

کراچی میں راہگیر خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی پولیس نے راہگیر خاتون سے غیراخلاقی حرکت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ملزم کو ایک راہگیر خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

طارق الٰہی مستوئی نے بتایا کہ ویڈیو کی مدد سے ملزم کی شناخت کی گئی اور کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker