انٹرنیشنل

بھارت: پرساد کیلئے انتظار کا کہنے پر نوجوانوں نے مندر کی دیکھ بھال کرنیوالے کو قتل کردیا

بھارت میں پرساد کے لیے انتظار کرنے کا کہنے پر مندر کی دیکھ بھال کرنے والے کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی کے کلکاجی مندر میں پیش آیا جہاں ریاست اترپردیش کا رہائشی یوگیندر سنگھ گزشتہ 15 سال سے مندر کی دیکھ بھال کررہا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کی رات کو لڑکوں کے ایک گروپ نے مندر کا دورہ کیا اور پھر پرساد مانگا، یوگیندر سنگھ نےکچھ دیر انتظار کرنے کا کہا جس پر لڑکوں اور یوگیندر سنگھ کے درمیان تلخ کالامی شروع ہوگئی۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق بحث اس قدر بڑھ گئی کہ لڑکوں نے لوہے کی راڈ سے یوگیندر پر حملہ کردیا جس سے وہ بے ہوش ہوگیا اور اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایاکہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے جب کہ ایک ملزم کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker