پاکستانتازہ ترین

سندھ اور پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے جون کے مہینے کے لیے موسم کی پیش گوئی جاری کر دی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق جون کے مہینے میں سندھ اور پنجاب کے چند علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہوں گے۔

سندھ میں عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹنڈوآلہ یار، مٹیاری سانگھڑ جبکہ پنجاب میں رحیم یار خان اور بہاولپور کے اضلاع میں ہیٹ ویو متوقع ہے۔

31 مئی سے 5جون تک ملک کے بالائی علاقوں میں گر د آلود ہوائیں، آندھی جھکڑ اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

خبیرپختونخواہ میں چترال، دیر، بٹگرام، مالاکنڈ، صوابی، مردان، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور طوفانی ہوائیں متوقع ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker