
کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی، تنخواہوں اور پنشن میں اضافے پر غور جاری
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جہاں کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل مسودے کی منظوری دی۔
وفاقی کابینہ اجلاس کے دوان سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافےسے متعلق غور جاری ہے۔
ذرائع کےمطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دو فیز میں اضافہ ہوگا، گریڈ ایک سے16 کےملازمین کی تنخواہوں میں زیادہ اضافہ ہوگا۔



