پاکستان

نادرا میں ازدواجی حیثیت تبدیل کروانے کے لیے کیا کریں؟

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ازدواجی حیثیت تبدیل کروانے کے لیے آسان طریقہ بتا دیا ہے۔

نادرا کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ کے مطابق شادی کے بعد ازدواجی حیثیت تبدیل کروانے کے لیے پہلے متعلقہ یونین کونسل، کنٹونمنٹ بورڈ یا میونسپل کمیٹی سے شادی کا کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔

اس کے بعد سی آر ایم ایس نمبر کے ہمراہ قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر تشریف لے جائیں۔

علاوہ ازیں پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے بھی ازدواجی حیثیت باآسانی اپ ڈیٹ کروائی جاسکتی ہے۔
اس سے قبل نادرا نے شہریوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی ٹریکنگ آئی ڈیز اور گمراہ کن معلومات سے محتاط رہنے کی ہدایت کی تھی۔

نادرا ترجمان کے مطابق شہریوں کی ذاتی معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سوشل میڈیا پر کمنٹس کے ذریعے ٹریکنگ آئی ڈی فراہم نہیں کی جائے گی، صارفین نادرا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کمنٹس میں ٹریکنگ آئی ڈی ہرگز شیئر نہ کریں۔

شہری نادرا سے متعلق کسی بھی معاملے میں صرف سرکاری ذرائع اور تصدیق شدہ پلیٹ فارمز سے رجوع کریں۔

نادرا کی جانب سے ٹریکنگ آئی ڈی کیسز کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے 8400 پر ایس ایم ایس، نادرا ہیلپ لائن 051-111-786-100 یا موبائل فون سے 1777 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہری پاک آئی ڈی موبائل ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker