انٹرنیشنل
سعودی عرب : ریاض میں صوفے کے کارخانے میں آتشزدگی، 16 بنگلا دیشی جاں بحق

سعودی عرب کےدارالحکومت ریاض میں صوفے کےکارخانے میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 16 بنگلادیشی شہری جاں بحق ہوگئے۔
ترک میڈیا کےمطابق فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
بنگلادیشی وزارتِ خارجہ کے مطابق جاں بحق افراد کی میتیں وطن واپس لانے کے لیے سعودی حکومت سے رابطے میں ہیں،خیال رہے کہ سعودی عرب میں 35لاکھ سے زائد بنگلادیشی شہری مقیم ہیں۔



