بزنس

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل 5 ویں روز اضافہ

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل 5 ویں روز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق آج 24 کیرٹ فی تولہ سونےکی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا،جس کےبعدفی تولہ سونےکےدام 4 لاکھ 57ہزار 336 روپےہوگئے،10گرام سونےکی قیمت 685 روپے بڑھکر 3لاکھ 92 ہزار 091 روپےہوگئی،فی تولہ چاندی کی قیمت 77 روپے کے اضافے سے 6903 روپے ہوگئی۔

5 روزمیں فی تولہ سونے کی قیمت 29 ہزار 400 روپےبڑھ چکی ہے،گزشتہ 4 روز میں سونے کی قیمت میں 28600 روپے فی تولہ اضافہ ہوچکا تھا

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر بڑھ 4349 ڈالر ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker