World

ایرانی فوج کا بحری جہاز پر امریکی حملے کا بہت جلد جواب دینے کا اعلان

ایران کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ نے امر یکا کی جانب سے ایران کے تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیدیا۔

ایران کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ کے مطابق امریکا نے جس تجارتی جہاز پر حملہ کیا وہ چین سے ایران آرہا تھا، بیان میں ایران فوج نے واضح کیا کہ ایران جلد ہی امریکی فوج کی میری ٹائم اور مسلح ڈکیتی کا جواب دے گا اور جوابی کارروائی کرے گا۔

ایران کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ نے ساتھ ہی یہ اعلان بھی کیا کہ امریکی حملے کے بعد ایرانی فورسز نے کچھ امریکی فوج کے بحری جہازوں پر ڈرون سے حملہ کیا۔

یاد رہےکہ امریکا نے ایرانی بحری جہاز پر قبضہ کرلیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہےکہ جہاز اب امریکی تحویل میں ہے۔

اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ امریکا نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے ایک ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنا کر اس پر قبضہ کرلیا، امریکی فوج نے ایک ایرانی بحری جہاز کو روکا جو آبنائے ہرمز پر امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کر رہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker