پاکستانتازہ ترین

اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا اپنے دفتر میں قاتلا نہ حملے میں زخمی

پشاور:اکاؤنٹنٹ جنرل آفس پشاور میں ملزم نے اکاؤنٹنٹ جنرل پر حملہ کرتے ہوئے انہیں زخمی کردیا۔

ملزم گوہرزمان بغیر اجازت دفتر میں داخل ہوتے ہی گالم گلوچ کی اور حملہ کیا جس سے اکاؤنٹنٹ جنرل زخمی ہو گئے۔

اکاؤنٹنٹ جنرل آفس پشاور کے عملے نے ملزم کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا جس کیخلاف مختلف مقدمات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

تھانہ شرقی کو رپورٹ درج کراتے ہوئے ڈاکٹر اکبرعلی خان نے بتایا کہ وہ اے جی آفس خیبر پختونخوا کا اکاؤنٹنٹ جنرل ہے، وہ اپنے دفتر میں کام میں مصروف تھا کہ اس دوران ملزم گوہر زمان بغیر اجازت دفتر میں داخل ہوا اور گالم گلوچ کرتے ہوئے ان پر قاتلانہ حملہ کیا اور کسی چیز سے اس کے سر اور چہرے پر گزارات شروع کیے جس سے اس کی دائیں آنکھ زخمی ہوگئی، اس دوران دیگرعملہ دفتر پہنچ گیا اور انہوں نے ملزمان کو قابو کرکے ان کی جان بچائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker