پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نے جہانگیر ترین کو اکنامک ایڈوائزری کونسل میں شامل کر لیا

وزیراعظم شہبازشریف نے بانی استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کو اکنامک ایڈوائزری کونسل میں شامل کر لیا۔

جہانگیر خان ترین کی ایک بار پھر حکومتی راہداریوں میں واپسی ہوئی ہے اور وزیراعظم شہبازشریف نے جہانگیر خان ترین کو اکنامک ایڈوائزری کونسل میں شامل کر لیا ہے۔

اکنامک ایڈوائزری کونسل کے دیگر ارکان میں ثاقب شیرازی، شہزاد سلیم، مصدق ذوالقرنین، ڈاکٹر اعجاز نبی، آصف پیر، زیاد بشیر اور سلمان احمد شامل ہیں۔

یاد رہے بانی استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے آٹھ فروری کے عام انتخابات میں اپنی دونوں نشستوں پر شکست کھانے کے بعد پارٹی عہدہ چھوڑنے اور سیاست کو خیر باد کہنے کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker