
ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ نے شہری پر تشدد کرنیوالے پولیس ملازم کو معطل کردیا
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں قائد آباد تھانہ کا ملازم شہری پر تشدد کررہا تھا جس پر ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کے ملازم کو معطل کردیا انکا کہنا تھا کہ ایسے ملازمان کیخلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی تاکہ کوئی بھی ملازم کسی شہری پر تشدد نہ کرے اور *تمام ملازمان کو ہدایت دی جاتی ہے کہ عوام کو عزت دیں عوام کیساتھ اخلاق سے پیش آئیں*



