پاکستان

سعودیہ کے بعد کئی ممالک پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں: اسحاق ڈار

لندن: نائب وزیراعظم اور  وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کئی دیگر ممالک پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ 

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا پاکستان نے معرکہ حق میں اپنے آپ کو دفاعی طور پر ثابت کردیا ہے ، اب معاشی طاقت بننے کا وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے معاہدے میں دونوں ملکوں کا فائدہ ہے، کسی ملک کو اس معاہدے پر تحفظات نہیں  بلکہ کئی دیگر ممالک بھی پاکستان کے ساتھ اس طرح کے معاہدے کرنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ 17 ستمبر کو  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دارالحکومت ریاض میں باہمی دفاعی معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت کسی بھی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker