’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ پر اسرائیلی قبضے کے بعد ایک اور امدادی فلوٹیلا غزہ کی جانب روانہ

غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے جانے والے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ پر اسرائیلی قبضے کے بعد ایک اور امدادی فلوٹیلا غزہ کی جانب روانہ ہوگیا۔
بین الاقوامی تنظیم فریڈم فلوٹیلا کولیشن (ایف ایف سی) نے کہا ہے کہ 11 مزید جہاز اسرائیلی ناکہ بندی کو چیلنج کرنے کے لیے غزہ کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔
تنظیم کے مطابق 2 کشتیاں اٹلی کے شہر اوترانتو سے 25 ستمبر کو روانہ ہوئیں، 30 ستمبر کو ’کونشینس‘ نامی جہاز بھی ان کے ساتھ شامل ہو گیا، اس جہاز پر صحافی اور طبی عملہ موجود ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جہاز چند گھنٹوں میں 8 کشتیوں پر مشتمل ایک قافلے ’تھاؤزنڈ میڈلینز ٹو غزہ‘ سے مل جائیں گے اور یوں مجموعی طور پر 11 جہازوں پر مشتمل یہ قافلہ غزہ کا رخ کرے گا۔
فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے مطابق یہ فلوٹیلا اس وقت کِریٹ کے ساحل کے قریب موجود ہے اور اس پر تقریباً 100 افراد سوار ہیں۔



