پاکستان

آغا محمد احمد زئی کی اپنے والد سے 21 سال بعد ملاقات

دبئی : خان قلات میر سلیمان دائود احمدزئی جلاوطن ہیں ۔ ان کی جلاوطنی نواب اکبر خان بگٹی کی شہادت کے بعد 2006 میں قلات میں منعقدہ جرگہ کے بعد سے شروع ہو گئی جب آغا سلیمان دائود بیرون ملک چلے گئے اور تاحال واپس نہیں آئے۔ انہوں نے اپنی جلاوطنی کے دوران لندن امریکہ بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کا بھی دورہ کیا جبکہ اقوام متحدہ کے اجلاسز میں مدعو بھی ہوئے۔
خان آف قلات میر سلیمان دائود احمدزئی کے بیرون ملک ہونے کے سبب کوئی بڑا جرگہ منعقد نہیں ہوسکا تاہم منعقدہ جرگوں کی سربراہی خان سلیمان دائود کے چھوٹے بھائی آغا عمر احمدزئی کرتے رہے ہیں ۔
خان سلیمان سے آج دبئی میں ان کے صاحبزادےخان محمد احمدزئی نے ملاقات کی ہے جو اپنے والد کے جلاوطنی کے وقت سے اب تک قلات اور کوئٹہ میں مقیم رہے ہیں ۔
یہ ان کی طویل عرصے بعد ملاقات ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker