پاکستانتازہ ترین

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے ، 7 سکیورٹی اہلکار شہید

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے 2 حملوں میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ پہلا حملہ تحصیل دتہ خیل کے علاقے حسن خیل میں دیسی ساختہ بم پھٹ گیا ، دھماکے کے فوراً بعد دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

ایک دوسرے واقعے میں دہشتگردوں نے میر علی کے علاقے سیمن میں سکیورٹی پوسٹ پر حملہ کرکے 2 اہلکاروں کو شہید کر دیا۔

اہلکاروں کی میتوں اور زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کر دیا گیا ، سکیورٹی فورسز نے حملوں کے فوری بعد علاقوں کو گھیرے میں لے لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker