حب میں مختلف حادثات و واقعات میں 4 افراد جاں بحق۔ مکران کوسٹل ہائی سے پر لیاری ناکھٹی کے مقام پر ٹرک اور کار کے مابین تصادم کے نتیجے میں کار سوار ڈرائیور جاں بحق ریسکیو ٹیم زخمیوں کو اسپتال منتقل کررہی ہے۔ دیگر دو مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حب کے صنعتی ایریا سے جھاڑیوں سے گولیاں لگی لاش برآمد جبکہ حب کے علاقہ چڑھائی میں نوجوان نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر کے خودکشی کرلی۔ اوتھل کے قریب سڑک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق لاشیں حب اسپتال منتقل کردی گئیں۔ واقعات کے حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک اطلاع ملنے پر ایدھی رضاکاروں نے حب کے صنعتی ایریا مصطفی سریا مل کے قریب سے جھاڑیوں سے ایک شخص کی گولیاں لگی لاش برآمد کر کے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردی، جہاں پر مقتول کی 45 سالہ بہادر ولد کلیم کے نام اور رئیس گوٹھ کراچی کے پتہ سے شناخت ہوئی۔ بعدازاں لاش ٹراما سینٹر کراچی منتقل کردیی۔ دوسرے واقعہ حب کے علاقہ چڑھائی میں پیش آیا جہاں پر 27سالہ حماد ولد علی دوست جو کہ پرائیویٹ اسکول کا ٹیچر بتایا جاتا ہے اسکول سے گھر پہنچنے کے بعد اپنے کمرہ میں بند کر پستول سے فائرکے اپنے آپ کو گولی مار خود کشی کرلی متوفی کی لاش حب اسپتال منتقل کی گئی، ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ مزید برآں ضلع لسبیلہ کے ضلعی ہیڈ کواٹر اوتھل کے قریب ایک سڑک حادثے میں 25سالہ زاہد نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا متوفی کی نعش ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے کراچی ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
Related Articles
Check Also
Close



