تازہ ترینپاکستان

پہلی بار پاکستان سے حکومتی سطح پر چاول کی کھیپ بنگلادیش پہنچ گئی

اسلام آباد: پاکستان سے آٹاپ چاول کی آخری کھیپ بنگلا دیش پہنچ گئی۔

بنگلا دیش نے پاکستان سے آٹاپ چاول کی آخری کھیپ وصول کر لی ہے جو دونوں ممالک کے درمیان حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) معاہدے کے تحت چاول کی پہلی خریداری ہے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 1971 میں بنگلا دیش کے قیام کے بعد 54 سال میں پہلی بار حکومتی معاہدے کے تحت چاول کی خریداری ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بنگلا دیش نے حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) معاہدے کے تحت پاکستان سے خریدے گئے 26250 ٹن آٹاپ چاول وصول کر لیے ہیں۔

بنگلا دیش کو آخری کھیپ جمعہ کو موصول ہوئی، ذرائع نے کہا کہ معاہدے کے مطابق چاول کی قیمت 499 امریکی ڈالر فی ٹن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker