پاکستانتازہ ترین

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز : شاہین آفریدی قومی ٹیم کے نائب کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے نائب کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز کل سے پرتھ میں ہوگا۔

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے آسٹریلین ٹیم کا اعلان ہو چکا ہے، میزبان ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ نائب کپتان ٹریوس ہیڈ ہوں گے۔

پاکستان نے بھی آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیاہے، پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے دو کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، عامر جمال اور خرم شہزاد اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ شاہین آفریدی نائب کپتان ہوں گے، وکٹ کیپنگ کے فرائض سرفراز احمد انجام دیں گے۔

قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عبد اللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، عامر جمال اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم میں کوئی ریگولر اسپنر شامل نہیں ہے، سلمان علی آغا پارٹ ٹائم اسپنر کے فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker