ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی

اسلام آباد (02 مارچ 2026): حکومت نے ایل پی جی صارفین کو اچھی خبر سنا دی، ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 21 پیسے فی کلو گرام کمی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم مارچ سے ہو چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایل پی جی 21پیسے سستی ہونے کے بعد فی کلو225.84روپے کی ہوگئی، ایل پی جی کے11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 2روپے 52پیسے کمی کی گئی ہے۔
11.8کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت 2664.88روپے ہوگئی، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
واضح رہے کہ ماہ فروری میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 2667 روپے 40 پیسے مقرر تھی۔ قیمتوں میں معمولی کمی سے صارفین کو محدود ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
یاد رہے کہ 31 جنوری 2026 کو ایل پی جی 6 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگی کردی گئی تھی جس کے بعد نئی قیمت 184 روپے 79 پیسے فی کلو ہوگئی تھی۔



