انٹرنیشنل

اس وقت ایران پرحملے روکنے کی درخواست کرنا مشکل ہے، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے بیان میں کہا اس وقت ایران پر حملے روکنے کی درخواست کرنا مشکل ہے،ہم ایران سے بات کر رہے ہیں،دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےمیڈیا سےگفتگوکرتےہوئےکہا جومواد ایران نےپہلےہی اکٹھا کر لیا ہے وہ بہت بڑی مقدار میں ہےمجھے لگتا ہےکہ چند ہفتوں یا یقینی طورپرچند مہینوں کے اندر وہ جوہری ہتھیار بنانے کےقابل ہو جائیں گے،ہم ایسا نہیں ہونےدے سکتے،ہماری انٹیلی جنس سربراہ تلسی گبارڈکا اس حوالے سےبیان درست نہیں،ایران سے بات کر رہے ہیں،دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے،انہیں دو ہفتے کا وقت دیا ہے ۔

مزیدکہا اسرائیل اچھا جا رہا ہے،وہ جیت رہا ہے، ایران ہار رہا ہے،اس وقت حملے روکنے کی درخواست کرنا بہت مشکل ہے،اگر کوئی جیت رہا ہو تو یہ کام کرنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے،ایران میں زمینی فوج داخل کرنا آخری آپشن ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker