پاکستان

بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سےہونےوالے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری

: پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلے، چھت گرنے اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 22 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موسیٰ خیل اور کوہلو میں کرنٹ لگنے سے 2 بچے، زیارت میں ڈیم میں ڈوبنے سے 3 خواتین، لسبیلہ اور لورالائی میں دیوار گرنے سے 2 افراد، ژوب میں سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ جانے سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ خضدار میں دیوار گرنے اور سیلابی ریلے میں بہنے سے 6 افراد اور ہرنائی میں چھت گرنے سے 2 بچے ہلاک ہوئے، جبکہ دکی میں سیلابی ریلے میں 4 بچیاں بہہ گئیں۔

مالی نقصانات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث 357 سولر پینلز تباہ ہو گئے اور 4 سرکاری عمارتیں متاثر ہوئی ہیں۔ مجموعی طور پر 83 گھر بھی متاثر ہوئے، جن میں سے 69 کو جزوی اور 14 کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے عوام سے ہدایت کی ہے کہ وہ موسمی الرٹس کو سنجیدگی سے لیں اور حفاظتی اقدامات اختیار کریں تاکہ مزید جانی و مالی نقصانات سے بچا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker