پاکستانتازہ ترین

ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں پاکستانی باکسر نے امریکی حریف کو دھول چٹا دی

تھائی لینڈ میں جاری ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کے باکسر شاہ زیب نے امریکی باکسر کو تیسرے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔

پاکستان کے باکسر شاہ زیب نے امریکی حریف سیلیب اسپیئرز کو مار مار کر ادھ موا کردیا اور تیسرے راؤنڈ میں شکست دے دی۔

ایونٹ میں شاہ زیب کا اگلا مقابلہ جمہوریہ چیک کے باکسر سے ہوگا۔

واضح رہے دو روز قبل شاہ زیب نے اسپین کے فائٹر کے خلاف دوسرے راؤنڈ میں تین ۔ صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں شاہ زیب اور عاصم خان نے شاندار آغاز کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker