
ریسکیو ذرائع کے مطابق کلفٹن عبداللہ شاہ غازی کے مزار کےقریب کار فٹ پاتھ پر چڑھ گئی،حادثے میں فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے میں کار سوار 2 افراد سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



