کراچی پورٹ پر فیری ٹرمینل کا افتتاح

کراچی پورٹ پر فیری ٹرمینل کا افتتاح، ایرانی بندرگاہ چاہ بہار کے لیے پہلی سروس کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا
🔶 کراچی بندرگاہ کے ایسٹ وارف پر پہلے فیری ٹرمینل کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر میری ٹائم جنید انوار چوہدری نے کہا کہ فیری ٹرمینل اور سروس میری ٹائم سیکٹر کے لیے ایک بڑا موقع ہے۔
🔶 انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ کا یہ فیری ٹرمینل کسی بھی طرح ایئرپورٹ کی سہولیات سے کم نہیں، اس ٹرمینل سے مسافروں کا امیگریشن، کسٹم اور روانگی کا عمل طے ہوگا۔ چین سے چار آپریٹرز نے فیری سروس چلانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی خواہش ہے کہ بلیو اکانومی کو مضبوط کیا جائے۔
🔶 اس موقع پر فیری آپریٹر نے بتایا کہ کراچی تا چاہ بہار کرایہ 50 ہزار روپے ہوگا۔ شام پانچ بجے شروع ہونے والا یہ سفر 16 گھنٹے میں طے ہوگا اور فیری ہفتے میں دو مرتبہ چاہ بہار جائے گی۔
🔶 پاکستان کے طویل ساحل پر سمندر سے جڑے تفریحی مقامات تقریباً ناپید ہیں، یہ فیری سمندری تفریح میں ان گنت مواقع کا سبب بن سکتی ہے۔



