پاکستانتازہ ترین

آزادکشمیر حکومت نے سوشل میڈیا مانیٹر کرنے کیلئے مانیٹرنگ سیل اورکمیٹیاں قائم کردیں

آزاد کشمیر حکومت نے سوشل میڈیا مانیٹر کرنے کیلئے مانیٹرنگ سیل اورکمیٹیاں قائم کردیں۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے مانیٹرنگ کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ضلعی سطح پر سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل اور مرکزی سطح پر سوشل میڈیا مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

اعلیٰ سرکاری حکام یا شخصیات سے متعلق جھوٹی معلومات، بلیک میل کرنے یا توہین کرنے کی کوشش کو مانیٹر کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں قائم سوشل میڈیا کمیٹی قانونی کارروائی کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker