تازہ ترینانٹرنیشنل

امریکی ریاست نیوجرسی کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، 11ہزار ایکڑ رقبہ جل گیا

امریکی ریاست نیوجرسی کے قریب جنگلات میں آگ لگ گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیوجرسی کے جنگلات میں آگ سے11 ہزارایکڑرقبہ پرپھیل چکی ہے جس سے گیارہ ہزار ایکڑ رقبہ جل کرخاک ہوگیا۔

نیوجرسی میں لگنے والی آگ کے بعد قریبی علاقوں کی بجلی مکمل بند کردی گئی ہے جس سے 25 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہوگئےہیں، آگ کی وجہ سے اہم شاہراہ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ امریکی ریاست نیو جرسی کی اوشین کائونٹی میں لگنے والی آگ کے بعد تین ہزارعلاقہ مکینوں کا انخلاء کروا دیا گیا ہے۔

جنگل میں لگی آگ میں صرف 10 فیصد حصے پر ابتک قابو پایا جا چکا ہے، 13 سو سے زائد عمارتوں کا آگ کی لپیٹ میں آنے کا خطرہ ظاہرکیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker