پاکستانتازہ ترین

بیرون ملک سے آنے والے مزید 3 شہریوں میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی تصدیق

بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 3مزید مسافروں میں کورونا کے نئے ویرینٹ جے این ون کی تصدیق ہو گئی۔

قمبر شہداد کوٹ کا رہائشی 21 سالہ مسافر اور مہمند ایجنسی کا رہائشی 22 سالہ مسافر جدہ سے جبکہ 22 سالہ شمالی وزیرستان کا رہائشی ابوظہبی سے کراچی پہنچا تھا۔

متاثرہ مسافروں کا کووڈ 19 کی ممکنہ علامات کے پیش نظر ٹیسٹ کیا گیا تھا، واضح رہے کہ 8 جنوری کو بیرون ملک سے کراچی آنے والے مزید 2 شہریوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker