تازہ ترینپاکستان

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

کاروباری ہفتے کے پہلے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار 700 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 3 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

یاد رہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4700 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے کا ہوگیا تھا۔

دوسری جانب 10 گرام سونےکی قیمت ایک ہزار 458 روپے اضافے سے 2 لاکھ 59 ہزار 945 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹس میں سونے کی قیمت 17 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 900 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker