پاکستانSind

کراچی: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے بچی جاں بحق، دُلہا اور والد گرفتار

کراچی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے بچی جاں بحق ہوگئی۔

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں شادی کی تقریب اچانک ماتم میں اس وقت بدلی جب ایک بچی فائرنگ کی زد میں آگئی۔

 

شادی میں باراتیوں کی جانب سے فائرنگ کی جارہی تھی جس دوران گولی ایک بچی کو لگی جو شدید زخمی ہوئی، بچی کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

واقعے کے اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے دُلہا اور اس کے والد کو گرفتار کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker