اسلام آباد: دو سابق وزرائے اعظم کو سزائیں سنانے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریٹائر ہوگئے۔
جج محمد بشیر 13 مارچ 2012 کو احتساب عدالت میں تعینات ہوئے تھے، انہوں نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سزائیں سنائیں۔
بعد ازاں جج محمد بشیر نے ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی۔
واضح رہے کہ جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنانے کے بعد میڈیکل رخصت لے لی تھی۔



