بلوچستان
کوئٹہ، موسیٰ کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،لواحقین کا لاش کے ہمراہ احتجاج

کوئٹہ سریاب روڈ موسیٰ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت حزب اللہ ساسولی کے نام سے ہوئی، واقعے کیخلاف لواحقین کا سریاب روڈ پر میت رکھ کر احتجاج، حکام سے ملوث عناصر کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ۔



