بلوچستان

پنجگور میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگردوں کا ہلاک کردیا جبکہ ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 3 اور 4 جون کی درمیانی شب بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاع پر مبنی آپریشن کیا، جہاں بھارتی پراکسی تنظیم ’’فتنہ الہندستان‘‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 مبینہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دیسی ساختہ بم ’ آئی ای ڈیز‘ اور ایک گاڑی بھی برآمد کی گئی، سیکیورٹی اداروں کے مطابق ہلاک افراد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دوسرے دہشت گرد کی موجودگی کا خاتمہ کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker