بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 24 سے 27 جولائی تک بارش، گرج چمک اور تیز ہواوں کی پیش گوئی، الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے شمالی، شمال مشرقی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں 24 سے 27 جولائی کے دوران بارش، گرج چمک اور تیز ہواو¿ں کی پیش گوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق ژوب، شیرانی، کوہلو، سبی، نصیرآباد، جھل مگسی، جعفرآباد، صحبت پور، ڈکی، ہرنائی، لورالائی، بارکھان، موسیٰ خیل، خضدار، ڈیرہ بگٹی، آواران، پنجگور اور کیچ سمیت ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواو¿ں اور گرج چمک سے کمزور ڈھانچوں، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ شدید بارش سے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی ریلے کا خدشہ ہے۔عوام کو شدید بارش اور آندھی کے دوران محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ کسانوں کو تازہ ترین موسمی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے فصلوں سے متعلق سرگرمیاں ترتیب دینے کا مشورہ دیا گیا ہے



