بلوچستان

حکومت بلوچستان کا کوئلہ کان حادثے کی تحقیقات 3 مختلف سطحوں پر کرانے کا فیصلہ

بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلہ کان حادثے کی تحقیقات تین مختلف سطحوں پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحقیقات میں کورٹ آف انکوائری، محکمانہ انکوائری اور وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم شامل ہیں، تینوں تحقیقات کی رپورٹس 15 روز سے ایک ماہ کے اندر پیش کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ کان میں گیس دھماکے سے 34 قیمتی انسانی جانیں چلی گئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف تحقیقاتی رپورٹس کافی نہیں، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی اور کان کنوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker