بلوچستان
یونیورسٹی آف لندن: بلوچستان کے ملک نوید لہڑی کا قانون کے امتحان میں نمایاں کامیابی کا مظاہرہ

کوئٹہ: بلوچستان کے ہونہار نوجوان ملک نوید لہڑی نے عالمی سطح پر تعلیمی میدان میں کاوشوں کا لوہا منواتے ہوئے اپنے علاقے اور پاکستان کا نام روشن کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک نوید لہڑی نے یونیورسٹی آف لندن سے قانون (LLB) کا امتحان نمایاں نمبروں سے پاس کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعلیمی سفر کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 میرٹ (Merits) اور 2 کریڈٹ (Credits) حاصل کیے۔
ملک نوید لہڑی کی اس شاندار اور بین الاقوامی سطح کی کامیابی پر ان کے اہلخانہ، دوست احباب اور علاقے بھر کی سماجی و تعلیمی شخصیات کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کی اس کامیابی کو بلوچستان کے دیگر نوجوانوں کے لیے بھی ایک مشعل راہ قرار دیا جا رہا ہے۔



