بلوچستان

مچھ: قومی شاہراہ پر مسافر ویگن حادثے کا شکار، 7 افراد شدید زخمی

بولان قومی شاہراہ پر مچھ کے قریب مسافر ویگن حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی،

جس کے نتیجے میں 7 افراد شدید زخمی ہوگئے حادثے کے بعد سول ہسپتال مچھ کی ایمبولینس کے ذریعے 2 زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال مچھ منتقل کیا گیا، جبکہ 5 زخمیوں کو جائے حادثہ سے ہی کوئٹہ روانہ کردیا گیا سول ہسپتال مچھ منتقل کیے جانے والے زخمیوں میں محمد مزمل ولد محمد اعظم سکنہ سبی اور محمد یاسین ولد نور الحق خان سکنہ سبی شامل ہیں سول ہسپتال مچھ کے ایم ایس ڈاکٹر مشتاق احمد داجلی اور دیگر ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف نے زخمیوں کو فوری طبی امداد اور فرسٹ ایڈ فراہم کی، جس کے بعد دونوں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker