
پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عائشہ فیض کے خلاف مقدمہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وزیر داخلہ کے خلاف کوئٹہ پریس کلب میں کی گئی پریس کانفرنس کے تناظر میں درج کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر عائشہ فیض نے چند روز قبل کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورت حال اور اس کے تاریخی عوامل پر گفتگو کی تھی۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی جانب سے آئندہ پرتشدد واقعات کی صورت میں مستونگ میں باغات کو بلڈوز کرنے کے بیان کی بھی مذمت کی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عائشہ فیض کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے



