انٹرنیشنل

امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں دنیا کا سب سے بڑا بحری بیڑہ تعینات کرنےکا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے مشرقِ وسطیٰ میں دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کا اعلان کردیا۔

شمالی کیرولائنا کے فوجی اڈے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ دوسرا طیارہ بردار جہاز بھیجا جارہا ہے ۔ اگر ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو ہمیں اس بحری بیڑے کی ضرورت پڑے گی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کو کیریبین سمندر سے مشرقِ وسطیٰ روانہ کیا جا رہا ہے، جہاں وہ پہلے سے موجود امریکی جنگی بیڑے میں شامل ہوگا۔

امریکی بحری بیڑہ یو ایس ایس ابراہم لنکن اور اس کے ہمراہ گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز گزشتہ دو ہفتوں سے خطے میں تعینات ہیں۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ اعلان اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔

ادھر خلیجی عرب ممالک نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ حملے سے خطے میں ایک اور بڑی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker