انٹرنیشنل

روس میں لاپتا ہونے والا مسافر طیارہ حادثے کا شکار، تمام 50 مسافر جاں بحق

ماسکو: روس کے مشرقی امور ریجن میں ایک مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تمام مسافر ہلاک ہوگئے۔ 

خبرایجنسی کے مطابق ائیرلائن انگارا کے لاپتاAn-24 مسافر  طیارے کا  آج روس کے مشرقی امور ریجن میں دوران سفر رابطہ منقطع ہوا تھا۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں عملے کے 6 ارکان کے علاوہ 5 بچوں سمیت تقریباً 50 افرادسوار تھے۔

حکام  نے طیارہ حادثے کے نتیجے میں ملبے سے کوئی زندھ شخص نہیں ملا اور ممکنہ طور پر تمام افراد کے ہلاک ہوچکے ہیں جن کے لاشوں کی تلاش اور شناخت کا عمل جاری ہے۔

روس کی ایمرجنسی وزارت نے کہا ہے کہ ریسکیو سمیت دیگر حکام کو  اس مقام پر روانہ کردیا گیا ہے جہاں سے طیارے کا ملبہ برآمد ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker